ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر سستا ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 61 ہزار 600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 38 ہزار 546 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ میں فی اونس سونےکی قمیت 3 ڈالر کم ہوکر 1756 ڈالرہو گئی ہے۔