(ویب ڈیسک) لیسکو میں تھری فیز میٹرز کی قلت، صارفین کو اندازوں سے بل بھجوائے جانے لگے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں تھری فیز میٹرز کی شدید قلت کے باعث صارفین کو ماہانہ اندازے سے بل بھجوائے جارہے ہیں۔ لیسکو ذرائع کے مطابق ہزاروں نئےکنکشن تاخیر کاشکار ہیں جب کہ پرانے اور خراب میٹر بھی تبدیل نہیں ہو رہے۔
ذرائع کے مطابق اس وقت اسٹور میں ایک تھری فیز میٹر بھی موجود نہیں ہے اور صارفین کو ماہانہ اندازے سے بل بھجوائے جارہے ہیں۔
لیسکو حکام کے مطابق جن صارفین کے میٹر خراب ہیں ان کی اووربلنگ سے روک دیا ہے۔اسی حوالے سے لیسکو حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ تھری فیز میٹرز کی خریداری میں تاخیر رولز میں تبدیلی کی وجہ سے ہوئی، کوشش ہے کہ دسمبر میں میٹر مل جائیں۔