اعظم سواتی کی گرفتاری،ڈاکٹر یاسمین راشد کا بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ

29 Nov, 2022 | 05:50 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: اعظم سواتی کی گرفتاری پر پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد  کی مذمت، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی وسطی پنجاب یاسمین راشد کی زیر صدارت لاہور میں مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں اسمبلی سے استعفے کے بعد انتخابات کی تیاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہم اعظم سواتی کی گرفتاری کی پُرزور مذمت کرتے ہیں،اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف جلد  ہی سپریم کورٹ رجسٹری کے سامنے احتجاج کریں گے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ معاشی حالات کے استحکام کیلئے انتخابات انتہائی اہم ہوچکے ہیں۔

اجلاس میں رہنما پی ٹی آئی مسرت چیمہ نے بھی شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی تربیت میں کمی ہے اس لیے وہ ماؤں، بیٹیوں کے خلاف ایسی زبان استعمال کرتے ہیں۔

مزیدخبریں