محکمہ ایکسائز کا شراب و بئیر کی غیر قانونی خریدو فروخت روکنے کا فیصلہ

29 Nov, 2022 | 04:26 PM

سٹی 42: محکمہ ایکسائز کا شراب و بئیر کی غیر قانونی خریدو فروخت روکنے کافیصلہ،غیرقانونی فروخت کے تدارک کیلئے بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جائےگا۔شراب و بیئر کیلئے پرمٹ کے اجرا اور خرید وفروخت کے دوران پرمٹ ہولڈرکی بائیو میٹرک تصدیق لازم ہوگی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ممنوعہ مشروبات کی خرید وفروخت کیلئے پرمٹ جاری کئے جاتے ہیں، جو ایک پرمٹ پر ماہانہ طے کردہ مقدار اور تعداد میں بیئر اور شراب حاصل کر سکتے ہیں، لیکن پنجاب بھر سے غیرقانونی فروخت کی شکایات موصول ہونے پر ڈی جی ایکسائز نے بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز پر ورکنگ شروع کر دی ہے۔

بار رومز میں فیکٹری سے سپلائی کیلئے آن لائن ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم شروع ہوگا۔ پنجاب بھر میں ناقص مانیٹرنگ کی وجہ سے غیرقانونی طور پر بار رومز سے خرید و فروخت جاری ہے۔ پرمٹ کو غلط استعمال کرکےبئیر و شراب خرید کر ٹیکس چوری کی جا رہی ہے۔

بائیو میٹرک سسٹم کے آغاز سے بغیر پرمٹ شراب و بئیر کی خریدوفروخت نہیں ہوسکے گی اور تمام ریکارڈ آن لائن مانیٹر ہوگا۔
 

مزیدخبریں