علی رامے : پنجاب حکومت نے لاہور میں اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے لیے 7 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ جاری کردیا.
اربن ڈویلپمنٹ کے منصوبوں کے لیے ترقیاتی فنڈ واٹر سپلائی،روڈ سیکٹر اور دیگر منصوبوں پر خرچ ہوں گے، مولانا شوکت علی روڈ کی بہتری کے لیے چار کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔
وارث روڈ اور کوٹ لکھپت میں سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 22 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے، یوسی 57 سے یوسی 75 تک سیوریج سسٹم کی بہتری کے لیے 15 کروڑ روپے کا فنڈ جاری کیا گیا ہے۔
علامہ اقبال ٹاؤن زینت بلاک ،اسلام پورہ، اللہ ہو چوک اور دیگر ملحقہ علاقوں میں تعمیراتی کاموں کے لیے فنڈ جاری کیا گیا ہے۔
سیراج پارک،اسلامیہ کالونی،جناح روڈ سمیت ماچس فیکٹری اور دیگرعلاقوں میں تعمیراتی کام ہوگا۔ حکام کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی،نئے ٹیوب ویل کی تنصیب کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔