ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسموگ کے نرغے میں، متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں

لاہورسموگ کے نرغے میں، متعدد بیماریاں پھیلنے لگیں
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) صوبائی دارالحکومت میں سموگ نے سارے مناظر دھندلا دیئے، ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح 459 ریکارڈ،آلودگی کے باعث ناک اور گلے کی بیماریاں پھیلنے لگیں،طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور شہر سموگ کے نرغے میں ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 459 ریکارڈ کی گئی، اے کیو آئی پر آلودگی کی شرح سید مراتب علی روڈ 664، کوٹ لکھپت 622، جوہر ٹاون کے بلاک 554، عمربلاک اقبال ٹاون 535 ریکارڈ کی گئی۔

ڈائریکٹر انوائرمنٹ لاہور علی اعجاز کا کہنا تھا کہ لاہور بارڈر کے قریب ہونے کے باعث ریجینل ایفکٹ بھی سموگ کا باعث بن رہا ہے۔ محکمہ پوری کوشش کر رہا ہے لوکل ایفکٹ کو کنٹرول کیا جائے، 250 کیمرے انسٹال کیے گئے ہیں جو سموگ کی صورتحال کو مانیٹر کریں گے۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 26 تک جائے گا ۔