ویب ڈیسک: پاکستانی وزیر مملکت برائے امورخارجہ حناربانی کھر کی قیادت میں پاکستانی وفد کابل پہنچ گیا ہے۔
کابل ائیرپورٹ پرافغان نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے افسران بھی کابل ایئر پورٹ پر موجود تھے۔ افغان عبوری حکومت سےدوطرفہ تعلقات، تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون پرگفتگو ہوگی۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عوامی روابط اورعلاقائی سلامتی سےمتعلق امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔
MOS Hina Rabbani Khar in talks with Mr Amir Khan Mutaqqi. SAPM on Afghanistan Ambassador Mohammad Sadiq also present.@HinaRKhar pic.twitter.com/P52kqW43kk
— PTV News (@PTVNewsOfficial) November 29, 2022
ترجمان نے کہاکہ حناربانی کھرکی قیادت میں پاکستانی وفد امارت اسلامیہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرےگا۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی وفد کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کابل آمد، کابل ائیرپورٹ پر وزیر مملکت کا افغان عبوری حکومت کے نائب وزیر اقتصادی امور عبدالطیف اور پاکستانی سفارتخانے کے افسران نے خیرمقدم کیا#HRKinkabul @PakinAfg @ubaidniz #AfghanWomen pic.twitter.com/8L69T81LDH
— Shawaiz Tahir (@KalyarShawaiz) November 29, 2022