(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ یشمیٰ گل کی پنجابی گانے پر ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
پاکستانی شوبز کے باقی ستاروں کی طرح اداکارہ یشمیٰ گل بھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک ڈانس ویڈیووائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اپنی دوست کی شادی میں پنجابی گانے پر شاندار ڈانس کر رہی ہیں۔
وائرل ویڈیو میں اداکارہ کے ڈانس اسٹیپس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں پُش اپس لگاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔