ن لیگ پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے متحرک، دبنگ اعلان کردیا

29 Nov, 2022 | 11:01 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم  لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی بچانے کے لیے ہر حد تک جانے کا اعلان کردیا۔

پنجاب اسمبلی بچانے  کیلئے مسلم لیگ  (ن) نے اتحادی جماعت پاکستان   پیپلزپارٹی سے رابطہ کیا ہے، پیپلز پارٹی  پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی قیادت میں وفد آج ماڈل ٹاؤن پہنچے گا جہاں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائےگی ۔

عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر (ن) لیگ کا ہنگامی اجلاس  ہوا جس میں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے روکنے  کیلئے گورنر راج لگانے ، وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے اور یا پھر تحریک عدم اعتماد لانے پر غور کیا گیا، حمزہ شہباز ارکان اسمبلی کے ساتھ سر جوڑ کر بیٹھ گئے، 2 گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں سارے آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر  مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ پنجاب اسمبلی کو بچانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے ،تمام آپشنز استعمال کریں گے۔

اس حوالے سے سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری وزیر اعلیٰ پنجاب پر برس پڑیں، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی گجرات کی نہیں ،صوبے کے عوام کی اسمبلی ہے، غنڈہ گردی نہیں چلے گی، اسمبلی کوئی اخروٹ نہیں۔

 

مزیدخبریں