(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہر معاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں ، دیکھتے ہیں وزیر خزانہ اسحاق ڈار پیٹرول کی قیمت کتنی کم کرتے ہیں۔
ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ یکم جنوری 2022کو پیٹرول کی قیمت 142.32روپے فی لیٹرتھی، جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے اوپرتھی، پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200 روپے ہونی چاہیے، تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں۔
ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022 کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48 روپے فی لیٹر تھی، جب کروڈتیل 75 ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا۔
انہوں نے کہاکہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں،قیمت میں 25 روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔