ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

 عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماﺅں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا ،مشاورتی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل ہونے کے آئینی و قانونی پہلوؤں پرغور کیا گیا مشاورتی اجلاس میں بابر اعوان اور بیرسٹر علی ظفر نے اسمبلیاں تحلیل ہونے کی صورت میں آئینی اور قانونی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر قانونی ماہرین کی رائے تھی اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہوتے ہیں تو امپورٹڈ حکومت مسلط ہوجائے گی، اسمبلیاں تحلیل ہوتی ہیں تو نگران سیٹ اپ تک موجودہ وزیراعلیٰ ہی رہیں گے۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہےکہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان نگران سیٹ اپ پر اتفاق نہ ہوا تو الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا، نگران سیٹ اپ کا اختیار الیکشن کمیشن کو ملنے سے فائدہ پی ڈی ایم کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں پارٹی کی اکثریت نے مستعفی ہونے کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی، مشاورتی اجلاس میں اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مستعفی ہونے کا اختیار پارٹی چئیرمن عمران خان کو دے دیا ۔فیصلے سے قبل وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الہی کو بھی اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔ عمران خان نے موجودہ صورتحال پر مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے امپورٹڈ حکومت کو ہر صورت عام انتخابات کروانا پڑیں گے۔

وزیراعلی کے پی کے کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین جو فیصلہ کریں گے اس پر من و عن عمل ہوگا۔