(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حکومت کیساتھ جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جنگجوؤں کو ملک بھر میں حملوں کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت پاکستان کے ساتھ طے پانے والی جنگ بندی ختم کر دی ۔کالعدم ٹی ٹی پی نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں جنگجوؤں کے خلاف فوجی کارروائیاں جاری ہیں، لہٰذا جنگجوؤں کے لیے ناگزیر ہوگیا ہے کہ وہ پورے ملک میں جہاں کہیں بھی ہو سکے، حملے کریں۔
#BREAKING Pakistan Taliban end ceasefire, order nationwide attacks: statement pic.twitter.com/NbIHBcoB9X
— AFP News Agency (@AFP) November 28, 2022
طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہم نے بارہا خبردار کیا اورصبر سے کام لیا لیکن ہم پر حملےکیےگئے،اب ہمارے انتقامی حملے دیکھیں۔
واضح رہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی نے جون میں حکومت پاکستان کے ساتھ جنگ بندی پراتفاق کیا تھا لیکن دونوں فریقوں نے بار باریہ دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کو نظرانداز کیا گیا ہے۔