ٹویٹر کا سی ای او   عہدے سےمستعفی 

29 Nov, 2021 | 11:20 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او نے اپنے عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کردیا ہے۔ 

   تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کر دیا، ڈورسے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود رہیں گے جبکہ بھارتی شہری پراگ اگروال سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے ۔

جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔ایک بیان میں انہوں نے بتایا 'میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کمپنی اب اپنے بانیوں کے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، پراگ پر ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر میرا اعتماد بہت زیادہ ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کا کام کمپنی کو بدل دینے والا تھا۔

مزیدخبریں