( ویب ڈیسک)دنیا بھر میں مختلف قسم کے حادثات پیش آتے رہتے ہیں جس میں بہت سے لوگ جان کی بازی ہار جاتے ہیں لیکن مصر میں نوبیاہتا جوڑا شادی کے محض 24 گھنٹے بعد ہی اپنے کمرے میں مردہ پایا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک مصری جوڑے کی اپنی شادی کے 24 گھنٹے سے کم وقت میں دم گھٹنے سے موت ہوئی۔ رپورٹ میں موت کی وجہ ہیٹر سے کاربن مونو آکسائیڈ کا اخراج قرار دیا گیا جس کے باعث نوبیاہتا جوڑے کا دم گھٹ گیا۔
جوڑے کے اہلخانہ کو اس سانحے کا پتا تب چلا جب اگلی صبح ہی ان والدین نے کافی دیر تک دروازہ کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہ ملا۔ بعد ازاں جوڑے کمرے میں مردہ پایا۔پولیس کے مطابق جوڑے کی موت پانی کے ہیٹر سے کاربن مونو آکسائیڈ گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی ہے۔