ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ٹک ٹاکر علشبہ انجم نے نوجوان کو تھپڑ  دے مارا،ویڈیو  وائرل

Tik takar
کیپشن: Alishiba Anjum
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی ویڈیوز  وائرل ہوتی رہتی ہیں،ان میں سے بعض ویڈیوز ایسی ہوتی ہیں جنہیں دیکھ کر صارفین حیرت میں ڈوب جاتے ہیں ،  معروف پاکستانی ٹک ٹاکر علشبہ انجم ایسی ہی ایک ویڈیو  وائرل ہو ئی ہے ۔
  تفصیلات کے مطابق پاکستانی نامور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بہن علشبہ انجم نے اپنی ویڈیو کے دوران ایک شخص کو تھپڑ  دےمارا  جس کی ویڈیوبہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ ٹک  ٹاکر علشبہ انجم ایک ویڈیو کے لئے ڈانس کر رہی ہیں جبکہ ان کی بہن جنت مرزا ان کی ویڈیو بنا رہی  ہیں۔

اسی دوران ڈانس کرتے  علشبہ انجم آگے کی طرف بڑھتی ہیں اور   اچانک ہی قریب کھڑے شخص کے منہ پر ان کا ہاتھ ایک تھپڑ کی طرح پڑجاتا ہے۔ جیسے ہی قریب کھڑے شحض کو تھپڑ لگتا ہے تو  دونوں بہنیں ڈر کر بھاگ جاتی ہیں۔

 واضح رہے کہ ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بعد ان کی بہن علشبا انجم کے پہلے ہی گیت نے رواں سال یوٹیوب پر دھوم مچا دی تھی۔علیشبہ انجم نے ٹک ٹاک کے بعد شوبز میں ویڈیو گیت کے ذریعے ڈیبیو کیا تھا جس نے ریلیز ہوتے ہیں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے  تھے۔