ویب ڈیسک: ٹِم کراؤلی باہر بیٹھے شراب پی رہے تھے کہ ایک پرندہ آسمان سے گرا۔ وہ اسے ریسکیو سینٹر لے جانے کے لیے گاڑی چلانے کی حالت میں نہیں تھے تو اس کے لیے اوبر بک کرا لی۔
ایک امریکی شہری نے ایک پرندے کو آسمان سے گرتا دیکھ کر اسے زخمی حالت میں ریسکیو سینٹر بھجوانے کے لیے اوبر بلا لی کیونکہ وہ کافی شرب نوشی کر چکے تھے اور خود ڈرائیو نہیں کر سکتے تھے۔امریکی آن لائن چینل کے ایس ٹی یو کے مطابق، گذشتہ ماہ ٹِم کراؤلی اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ہمسائے کے گھر کے باہر بیٹھے شراب پی رہے تھے جب انہوں نے ایک پرندے کو زمین پر گرتا دیکھا۔
ٹِم اور ان کے دوستوں نے پرندے کی تصویر لی اور شمالی یوٹا میں قائم جنگلی حیات کی بحالی کے مرکز کو بھیجی۔ وہاں کے اہلکاروں نے اس پرندے کی گولڈ فینچ کے طور پر شناخت کی اور ٹِم کراؤلی کو میسج کیا کہ وہ اسے سینٹر میں لے آئیں۔تاہم ٹِم نے ڈرائیونگ کے لیے مقررہ قانونی حد سے زیادہ شراب پی رکھی تھی، لہذا انہوں نے پرندے کو لے جانے کے لیے اوبر بلا لی۔
مگر پہلے آنے والے اوبر ڈرائیور نے چھوٹے سے پرندے کو گاڑی میں لے جانے سے یہ کہہ کہ انکار کردیا کہ ٹِم کی درخواست کچھ عجیب سی ہے۔
خوش قسمتی سے ایک دوسری ڈرائیور، جن کا نام سی این این نے کرسٹی گن بتایا، نے ٹِم کی بات مان لی۔پیٹی کی آمد کے بعد وائلڈ لائف سینٹر میں دو مزید پرندے بھیجے گئے ہیں۔ وہاں کے ملازمین کو لگتا ہے کہ یہ پرندوں کو ریسکو کرنے کے نئے طریقے کی شروعات ہے۔
سینٹر کے فیس بک پیج پر سٹاف نے لکھا: ’کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ 50 لوگ روز اوبر کو کال کرتے ہوں کہ وہ بیمار پرندوں کو ملک بھر کے وائلڈ لائف کی بحالی کے مراکز میں پہنچا دیں۔‘