ویب ڈیسک: یکساں نصاب کی کتابوں پر بڑا یوٹرن، نیشنل کریکولم کونسل کا یکساں نصاب پر دوبارہ کتابیں تیار کرانے کا فیصلہ۔
حکومت کی پرائمری جماعت کیلئے اپنی ہی تیار کردہ کتابیں ردّی ہو جائیں گی۔نیشنل کریکولم کونسل نے یکساں نصاب تعلیم کے تحت پہلی تا پانچویں جماعت تک کی کتابوں کو پھر سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی جماعت تا پانچویں جماعت تک یکساں نصاب کے تحت دوبارہ کتابیں تیار ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کریکولم کونسل نے از سر نو کتابیں لکھوانے کیلئےپبلشرز سے مسودے مانگ لیے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل نے پرائیویٹ پبلشرز سے کتابوں کے مسودے مانگے ہیں۔ نیشنل کریکولم کونسل پرائیویٹ پبلشرز سے نئی کتابیں مفت حاصل کرے گی اور نئی کتابوں پر پرائیویٹ پبلشرز کو جملہ حقوق دیئے جائیں گے۔
پرائمری جماعت تک انگریزی، اُردو، ریاضی، جنرل نالج کی کتب دوبارہ تیار ہوں گی۔ نیشنل کریکولم کونسل نے کتابوں کے مسودے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کر دی ہے۔ پرائیویٹ پبلشرز کو یکساں نصاب کیلے نئی کتب کے مسودے 6 دسمبر تک جمع کرانا ہوں گے، اس سے قبل 29 نومبر آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔