ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد جگہ جگہ آبشاریں، چشمے پھوٹ پڑے۔ شہری گاڑیاں روک کرانجوائے کرتے رہے۔
شدید گرمی کے لئے معروف متحدہ عرب امارات میں شہریوں کو اس وقت اپنی آنکھوں پریقین نہیں آیا جب انہوں نے وادیوں میں سے گذرتے ہوئے جگہ جگہ خوبصورت آبشاریں گرتی دیکھیں۔
الان هطول أمطار غزيرة على طريق الفجيرة خورفكان #الامارات #مركز_العاصفة
— مركز العاصفة (@Storm_centre) November 29, 2021
٢٩_١١_٢٠٢١ pic.twitter.com/pmjlFa6J3Y
یہ آبشاریں شدید بارش کے باعث اس وقت گرنا شروع ہوئیں جب پہاڑی اور بلند مقامات پر رکنے والا پانی تالاب اور چشموں کی صورت میں جمع ہونے کے بعد اوپر سے گرنا شروع ہوگیا۔ شہروں میں سڑکوں پر جمع پانی شہریوں کی آمد ورفت میں مشکلات کا باعث بنا رہا۔
الإحصائيات المناخية لشهر نوفمبر من واقع #السجلات_المناخية لدولة #الإمارات_العربية_المتحدة #المركز_الوطني_للأرصاد pic.twitter.com/TJflaKYv7i
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) November 1, 2021
جہاں شہری اس موسم کو انجوائے کرتے رہے وہاں کئی لوگ اس سے خوفزدہ بھی نظر آئے۔ محکمہ موسمیات دبئی نے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران مزید بارش اور طوفانی ہواؤں کی بھی پیشگوئی کی ہے اور شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلابی مقامات سے دور رہیں۔
حالياً خور فكان #الشارقة #المركز_الوطني_للأرصاد #أمطار_الخير #أصدقاء_المركز_الوطني_للأرصاد #حالة_الطقس #حالة_جوية #هواة_الطقس #جمعة_القايدي #عواصف_الشمال pic.twitter.com/HYe0Y36K34
— المركز الوطني للأرصاد (@NCMS_media) November 29, 2021