(ویب ڈیسک)سلمان خان تقریبا تین دہائیوں سے فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں،انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988 میں فلم 'بیوی ہو تو ایسی' سے کیا لیکن اتنی عمر گزرنے کے باوجود انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔
انہوں نے تاحال شادی کیوں نہیں کی اس حوالے سے سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے گفتگو کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما نے کہا ہے کہ سلمان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔
آیوش شرما نے انکشاف کیا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے،اتنا کچھ ہونے کے باوجود وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں، اگر آپ انہیں دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیں تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے ۔یہی وجہ ہے کہ وہ سلمان خان کے سامنے شادی کا موضوع نہیں چھیڑتے کیوں کہ نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔