بے تحاشا رش، پی آئی اے نے سعودی عرب کیلئے ہفتہ وار پروازیں بڑھا دیں

29 Nov, 2021 | 05:41 PM

ویب ڈیسک: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے سعودی عرب کے لیے مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھتے ہوئے ہفتہ وار پروازیں بڑھا دی ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے اجازت کے بعد پی آئی اے نے ہفتہ وار پروازیں 35 سے بڑھا کر 45 کر دی ہیں۔ 
سعودی عرب جانے والے مسافروں کا پی آئی اے اور سعودی ایئر لائنز کے اسلام آباد کے دفاتر کے باہر روز بروز رش بڑھنے لگا۔ لیکن صرف انہی مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹکٹیں فراہم کی جارہی ہیں جو سعودی عرب سے ریٹرن ٹکٹ بک کرواکر آئے تھے۔
یاد رہے سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد پی آئی اے کے سعودی عرب کے لیے چلائی جانے والی 12 دسمبر تک تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے تھے جن میں تقریباً 9 ہزار مسافروں کو پاکستان سے سعودی عرب لے جایا جائے گا۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ابتدائی دو روز میں ریٹرن ٹکٹس کے علاوہ نئے ٹکٹس خریدنے والے مسافروں کی تعداد کافی بڑھ گئی تھی جس کی وجہ سے پروازوں میں اضافہ کے لیے درخواست کی گئی تھی۔ اب امید ہے کہ مزید پروازوں کے بعد کافی حد تک مسئلہ کم ہو جائے گا جس سے ٹکٹس کی قیمتیں بھی کم ہوجائیں گی۔

مزیدخبریں