وزیر تعلیم مراد راس کے زیر صدارت اجلاس،طالب علموں سے متعلق اہم فیصلہ

29 Nov, 2021 | 04:44 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)نئی تشخیصی پالیسی کے تحت لارج سکیل،سکول بیسڈ اور فارمیٹو اسسمنٹ کے ذریعے سٹوڈنٹس کی کارکردگی دیکھی جائیگی، صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے گفتگو میں کہا کہ 3 ہزار سے زائد اے ای اوز پروگرام کی بدولت اپنا کام مزید مستحکم انداز میں کر سکیں گے۔
اے ای او لیڈرشپ پروگرام اور فارمیٹو اسسمنٹ سٹریٹیجی کے باقاعدہ آغاز کے حوالے سے تقریب ہوئی، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب مراد راس کی زیر صدارت قائد ہیڈ کوارٹر میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔ تقریب میں سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن، ڈائریکٹر جنرل قائد، سی ای او پنجاب ایجوکیشن کمیشن اور دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر مراد راس نے کہا صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب کی پہلی تشخیصی پالیسی کا آغاز کیا گیا ہے، اے ای او لیڈرشپ پروگرام کے انعقاد کے لئے ایک موبائل ایپلیکیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،ٹیکنالوجی کے موثر اور جامع استعمال کی بدولت آج اے ای اوز لیڈرشپ پروگرام جیسے کئی منصوبوں کا آن لائن انعقاد ہو رہا ہے۔

مزیدخبریں