پنجاب کا سنگل فیز نیٹ میٹرنگ کیلئے نیپرا سے رجوع کا فیصلہ

29 Nov, 2021 | 03:25 PM

Ibrar Ahmad

 ویب ڈیسک : پنجاب حکومت نے بجلی کے سنگل فیز میٹروں کے بجائے سولر نیٹ میٹرنگ سسٹم لگوانے والے خواہش مند صارفین کے لیے جنریشن لائسنز کے اجرا کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ڈائریکٹر  محکمہ توانائی  محمد یاسین نے بتایا کہ چونکہ تھری فیز میٹر رکھنے والے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ دستیاب ہے، اس لیے پنجاب حکومت (محکمہ توانائی) جلد ہی نیپرا کو ایک تفصیلی تجویز پر مبنی مراسلہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کو ارسال کرے گی تاکہ سنگل فیز میٹر رکھنے والے صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی اجازت مل سکے۔ ایسے صارف اضافی توانائی متعلقہ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی (ڈیسکو) کو فروخت کرسکتے ہیں۔

 یہ نظام صارفین کو ایک کلوواٹ سے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس لیے نیپرا درخواست دہندگان کو ڈسکوز کی درخواستوں کی وصولی، جانچ پڑتال اور کارروائی کے بعد لائسنس جاری کرتا ہے۔

محمد یاسین نے کہا کہ نیپرا کے ساتھ معاملہ اٹھانے کا فیصلہ محکمہ توانائی کی جانب سے صوبے بھر کے 11 ہزار اسکولوں میں سولر سسٹم لگانے کے بعد کیا گیا۔

مزیدخبریں