اومی کرون کا خطرہ، شفقت محمود کا تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم اعلان

29 Nov, 2021 | 03:20 PM

ارسلان شیخ: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے  کہ اومیکرون ویریئنٹ پر طلبا اور والدین کو خدشات ہیں لیکن تعلیمی اداروں کو اس سال کھلا رکھنا چاہتے ہیں، امتحانات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے اسموگ کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو تین دن کے لئے چھٹی دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک نے کورونا وبا کا بہادری سے مقابلہ کیا۔

انہوں نے زور دیا کہ کورونا کے نئے ویرئنٹ اومیکرون کے مقابلے کے لئے ویکسینیشن اور  ایس اوپیز پر عمل درآمد  ضروری ہے۔سنگل سلیبس پر حکومت اپنے فیصلے پر صحیح معنوں میں عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے ۔

وفاقی وزیر تعلیم نے اسکولوں میں اسپورٹس کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کے لئے انٹر یونیورسٹی اور انٹر بورڈز اسپورٹس ایونٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں