ویب ڈیسک : شعیب ملک نے خوشگوار ازدواجی زندگی کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے اہلیہ کے ہمراہ کراچی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔اسی تقریب کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرکٹر وہاں موجود حضرات کو اپنی اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔کرکٹر کی اس بات پر ثانیہ سمیت وہاں موجود تمام افراد ہنس پڑے۔