ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کی نئی قسم پھیلنے کا خدشہ، اسد عمر نے خبردار کردیا

Asad Umar warn about omicron virus
کیپشن: Asad Umar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، سربراہ این سی اوی اسد عمرنےخبردارکردیا، کہتے ہیں کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے، نیاویریئنٹ پاکستان میں بھی آئے گا اور اس خدشے سے متعلق صوبوں کو آگاہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعد افریقہ سمیت دنیا بھر میں اومی کرون کے کیسز آنا شروع ہوگئے ہیں۔ وائرس کی روک تھام اور اس کے بڑھاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات شروع کئے جاچکے ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے بھی اومی کرون کو دیگر وائرس کے مقابلے میں خطرناک قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اسد عمر اور معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے نیوز کانفرنس کی۔ سربراہ این سی اوی اسد عمرنے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کی نئی قسم انتہائی خطرناک ہے، نیاویریئنٹ پاکستان میں بھی آئے گا، خدشے سے متعلق صوبوں کو آگاہ کردیا۔ اسد عمر نے کہا کہ پانچ کروڑ پاکستانیوں کی ویکسی نیشن مکمل ہوچکی ہے جبکہ تقریباً تین کروڑ لوگوں کو ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے۔ ہائی رسک ایریا میں ٹیسٹنگ کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، کورونا کی نئی قسم کے خلاف ویکسی نیشن ہی بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔ ایسے لوگوں کو ویکسین بوسٹر لگایا جائے گا جن کو کورونا کا زیادہ خطرہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسینیشن کے باعث کئی ہفتوں سے کورونا کی شرح کم رہی، کورونا ٹیسٹنگ میں تیزی لانے اور مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جن تین کروڑ پاکستانیوں نے ایک ڈوز لگوا لی ہے وہ آج ہی دوسری ڈوز لگوائیں، اگلے دو سے تین دن میں ویکسینیشن کی بڑی کمپین شروع کررہے ہیں۔ 
دوسری جانب معاون خصوصی صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے داخلے کو روکنا تقریباً ناممکن ہے، کورونا کی نئی قسم پاکستان میں داخل ہوئی تو ہمارے پاس وقت محدود ہوگا۔