ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’نسٹ‘ اور ’جی کی‘ کے طلبا آمنے سامنے، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

Sinf e Aahan drama serial
کیپشن: Sinf e Aahan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : نئی ڈراما سیریل '' صنف آہن'' نے  انجنئیرز  اور طلبا میں مقابلے بازی شروع کرا دی۔
صنف آہن کے ایک  سین  کی بدولت خیبرپختونخوا میں قائم غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبا ایک دوسرے کے سامنے آگئے اور انہیں ایک دوسرے کے مقابل لاکھڑا کیا ہے۔

’صنفِ آہن‘ میں دو اداکاراؤں کے درمیان مکالمہ دکھایا گیا جس میں ایک ادھیڑ عمر خاتون حال ہی میں گریجویشن کرنے والی اداکارہ (سجل علی) سے پوچھتی ہیں کہ ’کہاں سے پڑھا؟‘ جس پر سجل جواب دیتی ہیں ’نسٹ سے‘، اس پر وہ خاتون کہتی ہیں ’باہر سے کیوں نہیں پڑھا یا غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ سے؟ اس پر غلام اسحٰق خان انسٹیٹیوٹ کے حامیوں نے ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا شروع کر دیا اور  دلچسپ تبصرے کیے۔