نوکریاں ہی نوکریاں،حکومت کا ایک لاکھ نوکریاں دینے کا اعلان

29 Nov, 2021 | 12:45 PM

Malik Sultan Awan

قیصر کھوکھر:  پنجاب حکومت نے ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دینے کا فیصلہ کرلیا، مختلف محکموں میں بھرتیوں پر پابندی اٹھا لی گئی۔
 تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مختلف محکموں میں بھرتیوں پر سے پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی ہے، حکومت پنجاب مختلف محکموں میں ایک لاکھ بے روزگاروں کو بھرتی کرنے کا پروگرام رکھتی ہے۔

بھرتیوں پر پابندی اٹھنے کے بعد محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 33 ہزار ایجوکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے، مختلف محکموں میں درجہ چہارم کے 20 ہزار ملازمین بھرتی کئے جائیں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن،  محکمہ پرائمری ہیلتھ ، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ  اورمحکمہ پولیس میں بھی بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

مزیدخبریں