ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومیکرون سے 13 ممالک متاثر، تحفظ کیلئے بوسٹر شاٹ ضروری، ڈاکٹرفاؤچی

dr.fauci about booster shot
کیپشن: dr.fauci
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  کورونا وائرس کے نئے   اومیکرون ویرئنٹ کے متاثرین کی اب تک کم از کم 13 ممالک میں تشخیص ہو چکی ہے جن میں آسٹریلیا، بیلجئیم، بوٹسوانا، برطانیہ، ڈنمارک، جرمنی، ہانگ کانگ، اسرائیل، اٹلی، نیدرلینڈز، فرانس، جنوبی افریقہ اور کینیڈا شامل ہیں۔ جبکہ امریکا کے نامور ڈاکٹر فاؤچی نے امیکرون سے تحفظ کے لئے بوسٹر ڈوز کو لازمی قراردیدیا ۔

ویکسین بنانے والی دو بڑی کمپنیاں فائزر اور موڈرنا  نے کہا ہے کہ اومیکرون  ویرئنٹ کے تحفظ کے لئے ویکسین کی تیاری کےلئے ڈیٹا درکار ہے۔

جاپان کے وزیر اعظم فمیوں کیشیدا نے اومیکرون قسم کے ابھرنے کے بعد ملک کی سرحدوں پر سخت اقدامات دوبارہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت غیر ملکی مسافروں کی ملک میں آمد پر پابندی نافذ ہو گئی ہے۔

ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا انھیں توقع ہے کہ موجودہ ویکسین کووڈ کے شدید نوعیت کے کیسز کے خلاف محدود حد تک تو تحفظ دے سکتی ہیں تاہم انھوں نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ ویکسین لگوائیں اور جنھیں لگی ہوئی ہے وہ بوسٹر شاٹ ضرور لگوائیں۔

ادھر جنوبی افریقہ کے صدر نے اومیکرون کے پھیلاؤ کے سبب اپنے اور ہمسایہ ممالک پر سفری پابندیوں کی مذمت کی ہے۔ صدر سیرل راماپوسا نے کہا ہے کہ انھیں عالمی ردعمل پر شدید افسوس ہے جو نااصافی پر مبنی ہے۔ انھوں نے سفری پابندیاں فوراً ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔