ویب ڈیسک : محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خطرے کے پیش نظر 18 سال یا اس سے زیادہ تمام لوگوں کو فائزر کے بوسٹر شاٹ سے ٹیکہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ ہیلتھ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس مقصد کے لیے ضروری انتظامات کرنے ہیں اور اس کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بوسٹر شاٹ ان لوگوں کو لگایا جائے گا جو پہلے ہی کسی بھی چینی ویکسین، سائنو فارم، سائنوویک اور کینسینو لگواچکے ہیں۔فی الحال بوسٹر شاٹ کی سہولت ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں دستیاب ہے۔