سینئر صحافی ضیاالدین انتقال کر گئے

29 Nov, 2021 | 12:03 PM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : سینئر صحافی ضیاالدین انتقال کر گئے، ضیا الدین کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیٹر اورسینئرصحافی ضیاالدین اسلام آباد میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 83 برس تھی، ضیا الدین کی نماز جنازہ آج عصرکے وقت میڈیا ٹاؤن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔

محمد ضیاء الدین کا خاندان 1952 میں بھارت سے ڈھاکہ (سابقہ مشرقی پاکستان) منتقل ہوا اور پھر محمد ضیاء الدین 1960 میں پاکستان منتقل ہو گئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ تقریباً 60 برس تک شعبہ صحافت سے وابستہ رہنے والے نامور صحافی ڈان اخبار اور ایکسپریس ٹریبیون کے ایڈیٹر بھی رہے۔

مزیدخبریں