قاتل مچھرمزید 2زندگیاں نگل گیا

29 Nov, 2021 | 11:49 AM

Ibrar Ahmad

ویب ڈیسک : ڈینگی شہر میں بے قابو ، قاتل مچھرنےمزید 2زندگیاں نگل لیں۔ گزشتہ24گھنٹوں کےدوران60 نئےڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق قاتل مچھرنے مزید 2زندگیاں نگل لیں جبکہ   گزشتہ  24گھنٹوں کےدوران60 نئےڈینگی کےمریض رپورٹ ہوئے، غیرمصدقہ سرکاری اعدادوشمارکےمطابق   ہسپتالوں میں ڈینگی کے589 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ  رواں سال ابتک ڈینگی کے17ہزار 848کیس رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے  لاہورمیں157 ان ڈوراور آؤٹ ڈور مقامات سےلاروا تلف کیاگیا

مزیدخبریں