ویب ڈیسک : سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن موٹرسائیکل سے گر کر چوٹیں لگوا بیٹھے، بیٹا بھی ساتھ تھا۔
سڈنی میں شین وارن اپنا پاؤں اور کولہا چیک کروانے کے لیے موٹرسائیکل پر ڈاکٹر کے پاس جارہے تھے کہ اس دوران تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر توازن کھو بیٹھی ۔ حادثے کے وقت شین وارن کا بیٹا بھی ان کے ساتھ تھا باپ بیٹا دونوں زخمی ہوگئے۔دونوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔باپ بیٹے دونوں کی حالت خطرےسے باہر ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کے بایاں پاؤں فریکچر ہے اور انہیں کم از کم دو ماہ آرام کرنا پڑے گا۔
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن کا کہنا ہے کہ مجھے کافی چوٹیں آئی ہیں اور درد بھی بہت محسوس کررہا ہوں۔ امید ہے لمبا آرام کرنا پڑےگا۔ یادرہے شین وارن ہیوی بائکس کے بہت بڑے شوقین اور موٹر سائیکل تبزرفتاری سے چلانے کے عادی ہیں۔
شین وارن نے 2018 میں اپنی ز ندگی کے اوپر بطور کرکٹر ایک صحافی کے ساتھ مل کر آپ بیتی بھی لکھی تھی جسے عام مقبولیت حاصل ہوئی ۔