ویب ڈیسک : لاہورکے نواحی علاقے پھول نگر میں دیور نے مبینہ طور پر بھابھی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پھول نگر کے علاقے فیصل ٹاؤن میں پیش آیا جہاں اکرم نامی ملزم نے 28 سالہ بھابھی کو اس بات پر ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا کیونکہ وہ ملازمت کرنا چاہتی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ طاہرہ ایک بچی کی ماں تھی اور اس کا شوہر گلزار سعودی عرب میں ملازمت کرتا ہے۔ متقولہ طاہرہ کے بھائی نے بتایا کہ وہ تعلیم یافتہ تھی، اسے پڑھانے کا شوق تھا، اسے ٹیچنگ کے حوالے سے کوئی میسج آیا، وہ معلومات حاصل کرنے کے بعد واپس آئی تو ملزم نے تشدد شروع کر دیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ دیور کے تشدد کے بعد طاہرہ نے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی دوا بھی پی تھی تاہم مقتولہ کی لاش تحویل میں لے لی گئی جس کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل صورتحال واضح ہوگی۔ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہےجلد گرفتار کرلیں گے۔