ویب ڈیسک : پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کی شدت میں اضافے کے سبب سڑکوں پر آمدورفت متاثر ، موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک ، موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک بند ہے۔
تفصیلات کےمطابق موٹر وے پولیس کے مطابق یہ اقدام موٹر وے استعمال کرنیوالوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی موٹر وے، ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی فی الحال شہری جی ٹی روڈ کو متبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں ۔
موٹر وے ایم 3 فیض پور سے جڑانوالہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔ موٹر وے حکام نے عوام کو دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔