کسٹمز انٹیلی جینس کی بڑی کارروائی

29 Nov, 2020 | 09:49 PM

Azhar Thiraj

(عثمان الیاس ) کسٹمز انٹیلی جینس اور کسٹمز اینٹی سمگلنگ کا گوالمنڈی میں مشترکہ اپریشن سے گوالمنڈی میں قائم کئے گئے گودام سے کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ کپڑے کی کھیپ کو قبضے لے لیاگیا۔ آپریشن ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس اسد رضا رضوی اور کلکٹر باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر کیاگیا۔


تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کرشنا گلی میں اسد ٹریڈرز پر کسٹمز انٹیلی جینس اور کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی جانب مشترکہ اپریشن کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے سمگل شدہ کپڑے کی کھیپ کو قبضے لے لیاگیا۔ آپریشن ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جینس اسد رضا رضوی اور کلکٹر باسط مقصود عباسی کی ہدایت پر کیاگیا۔ کسٹمز انٹیلی جینس اور کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی ٹیموں نے سمگل شدہ کپڑا 8مزدہ گاڑیوں میں لوڈ کرکے ویئر ہاؤس منتقل کرنے کا عمل شروع کردیا.

اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید,اسسٹنٹ کلکٹر علی توقیر ،سپرنٹنڈنٹ آغا قدیر حیدر, کسٹمز انٹیلی جینس آفیسر سہیل مرتضی ،انسپکٹر اینٹی سمگلنگ عبدالرحمن بٹ,ناصر سعید ٹیم میں شامل تھے۔اس حوالے سے سپریڈنٹ آغا توقیرکا کہنا تھا کہ گودام سے برآمد ہونے والے کپڑے کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ گودام کے مالکان سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں