جرمن سفیر سوہن حلوے کے دیوانے نکلے

29 Nov, 2020 | 09:16 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42)پاکستان میں جرمن سفیر برنارڈ شیلاگہک ملتانی سوہن حلوے کے دیوانے ہو گئے، سوہن حلوہ کھاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

برنہارڈ شیلاگہک کا کہنا ہے کہ ملتان کے دورے میں مشہور ملتانی سوہن حلوہ لایا، حلوہ باورچی حسین کے ساتھ کھا کردیکھا،حسین نے مشورہ دیا کہ اسے چائے کے ساتھ کھایا جائے،اتنا عمدہ ذائقہ اور اس پر خشک میوہ جات نے مزہ دوبالا کردیا، پاکستان میں موسم سرما کی سوغات کا اس سے اچھا انتظام شایدہی کوئی اور ہو۔ 

 واضح رہے کہ جرمن سفیر برنارڈ شیلاگہک پاکستانی کھانوں،پھلوں اور مصنوعات کے دلدادہ ہیں اور اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، اس سے قبل وہ پھلوں کے بادشاہ آم اور بریانی کھاتے ہوئے ویڈیو شیئر کر چکے ہیں ۔

مزیدخبریں