ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی ہاتھی کاون کو فضائی راستہ دینے سے انکار

بھارتی ہٹ دھرمی، پاکستانی ہاتھی کاون کو فضائی راستہ دینے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر سے کاون ہاتھی کی 35 سال بعد واپس روانگی ، پاکستان کو الوداع کہہ کر کمبوڈیا اڑان بھرنے کیلیے تیار۔ کاون کو صبح چار بجے روانہ ہونا ہے ،مگربھارت نے کافضائی راستہ دینے سے انکار کردیا ہے ، جس کے باعث تاخیر ہوسکتی ہے.

تفصیلات کے مطابق بھارت کا جسم ہاتھی کا دل چڑیاکا، پاکستانی ہاتھی کاون کو فضائی راستہ دینے سے انکار،روانگی کا وقت صبح چار بجے ہیں مگر بھارتی ہٹ دھرمی سے تاخیر ہوسکتی ہے،ہندوستان نے عین وقت پر کاون ہاتھی کی منتقلی کی راہ میں روڑے اٹکانا شروع کر دیے۔ بھارت نے روسی طیارے کے اپنی فضائی حدود سے گزرنے پر عارضی پابندی عائد کر دی، کاون ہاتھی35سال قبل ایک سال کی عمر میں سری لنکا سے آیا تھا ، مگر پاکستان میں بدسلوکی کا شکار رہا ہے ۔ جس کانوٹس لیتے ہوئے عدالت نے حکم دیا کہ کاون کو کمبوڈیا کی پناہ گا ہ میں بھیج دیا جائےکاون ہاتھی کو بڑی محنت سے اور خاصی مشکل سے اس کے نئے خصوصی پنجرےمیں منتقل کیا گیا، کاون کو پنجرے میں منتقل کرنے کے لیے پیروں میں رسوں کے ساتھ زنجیر ڈالے گئے، اور پھر کرین کی مدد سے کاون کو نئےپنجرے سمیت اٹھا کے ٹرالر پر رکھا گیا، کاون ہاتھی کو الوداع کہنے کے لیے سینیٹر فیصل جاوید اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم بھی آئے اور جاونبکے کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

کاون کی دیکھ بھال کرنے والے آسٹریا کے ویٹررن خلیل نے کہا کہ جب وہ آئے تو کاون بیمار اور لاغر تھا تاہم جسمانی اور ذہنی طور پر کاون بہت بہتر ہے، کاون کو اکیلے نہیں بھیج رہے وہ خود بھی کاون کے ساتھ جائیں گے اور کچھ دن کاون کے ساتھ کمبوڈیا میں ہی وقت گزاریں گے.

Azhar Thiraj

Senior Content Writer