سٹی 42:حکومت نے بھنگ سے فائدہ اٹھالیا ۔
وفاقی وزیرسائنس اینڈٹیکنالوجی فواد چودھری نے مستقبل کی منصوبہ بندی بتا تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند ماہ میں گیمنگ انڈسٹری میں قدم رکھ دے گا، ویڈیوگیمز اور اینی میشن انڈسٹری میں20فیصد گرتھ ریکارڈ ہوئی ہے، عالمی مارکیٹ میں حصہ لینے کے لیے بچوں کی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن کررہے ہیں۔
ایک انٹرویو میں بتایا کہ زراعت، الیکٹرانک اور کیمیکل شعبوں میں ٹیکنالوجی پر توجہ مرکوز ہے، بھنگ کے پودے سے دھاگہ بھی تیار کرلیا گیا جس 50سے 60 ملین ڈالرز کی ایکسپورٹ ہو سکے گی، آئندہ سال5لائسنس جاری کر دیے جائیں گے، پاکستان میں موبائل بنانے والی پہلی فیکٹری لاہور میں قائم ہوچکی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چین اور امریکا کی تجارتی جنگ میں پاکستان کو فائدہ اٹھانا چاہیے، چین خود کو امریکی کمپنیز سے سیمی کنڈیکٹر کی خریداری سے الگ کرنا چاہتا ہے، پاکستان سیمی کنڈکٹرز بنا کر اربوں ڈالرز کما سکتا ہے، سوشل میڈیاکمپنیز کے دفاتر پاکستان میں نہ ہونا بڑا لوپ ہول ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیوب کی بندش سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا، عدالتوں کو فیصلوں میں بہت احتیاط کی ضرورت ہے، یوٹیوب بند ہونے سے آئی ٹی اور ڈیجیٹل ایپ انڈسٹری کا بیڑہ غرق ہوا۔ گوگل، فیس بک اور یوٹیوب سب انڈیا میں چلے گئے وہاں انڈیا کی مناپلی ہے، سونے پر سہاگا یہ کہ ٹک ٹاک بھی بند کردیا گیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا ہے کہ کسٹمز نے اس سال 54 ارب روپے موبائل فون پر ڈیوٹی حاصل کی، اس سال سے پاکستان میں بڑی کمپنیاں بھی موبائل فون بنانے لگیں گی اور ہمارا امپورٹ بل مزید کم ہو گا
کسٹمز نے اس سال 54 ارب روپے موبائل فون پر ڈیوٹی حاصل کی، اس سال سے پاکستان میں بڑی کمپنیاں بھی موبائل فون بنانے لگیں گی اور ہمارا امپورٹ بل مزید کم ہو گا، اس سال SemiConductor انڈسٹری ہمارا فوکس ہے انشاللہ۔ https://t.co/z7hzTzS4Gx
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 29, 2020