راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ سے 20 لاکھ افراد کے متاثر ہونیکی خبریں غلط ہیں: ترجمان

29 Nov, 2020 | 02:11 PM

Shazia Bashir

 (درِ نایاب) ترجمان راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور ایس ایم عمران نے کہا ہے کہ شاہدرہ کا پورا علاقہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبے میں شامل نہیں۔ راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ سے 20 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کی افواہیں بالکل غلط ہیں.

منصوبہ کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ راوی منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیاجائے گا۔ راوی ڈویلپمنٹ منصوبہ کا پہلا مرحلہ 44ہزار ایکڑ اراضی پر مشتمل ہے جس کے لئے کسی کو بے گھر نہیں کیاجائے گا.

ایس ایم عمران نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ منصوبہ کے لئے اراضی حاصل کرنے کی خاطر کسی کو کوئی نوٹس نہیں دیاگیا۔ زمین زبردستی حاصل کرنے کے بارے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ابھی تو صرف علاقے کا سروے کیا جا رہا ہے، زمین ایکوائر کرنے کی باتیں قبل از وقت ہیں۔ 

ترجمان راوی ڈویلپمنٹ اتھارٹی لاہور کا مزید کہنا تھا کہ یہ منصوبہ 20 سال پرانا ہے، سابقہ حکومتیں بھی اس پر کام کرتی رہیں۔ شہریوں کی زمینیں قبضہ مافیا ہڑپ کرتے ہیں حکومت نہیں۔حکومت صرف عوام کی بہتری کے لیے کام کرتی ہے۔

مزیدخبریں