تبدیلی حکومت کی مہربانیاں،  سبزیوں اور پھل پھر سے مہنگے ہو گئے

29 Nov, 2020 | 01:03 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: گزشتہ روز کی نسبت آج شہر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا، ادرک 600، کھجور 500، انار 400، چکن 328، لہسن 280، مچھلی 250، انگور 200، شملہ مرچ 200، انڈے 200، ٹماٹر 150، سیب 150روپے تک فروخت ہوتے رہے، سستی اشیاء کی تلاش میں نکلنے والے لاھوریے دن بھر خوار ہونے کے بعد مہنگے سودے لے کر واپس گھروں کو لوٹے.

سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آج لاھور میں سیب 1 روپیہ اضافے کے بعد 124 روپے کلو، امرود 93 روپے کلو پر مستحکم، کیلا 3 روپے اضافے کے بعد 77 روپے درجن، ناریل 5 روپے اضافے کے بعد 150 روپے فی عدد، سنگھاڑے 3 روپے اضافے کے بعد 78 روپے کلو، انگور 190 روپے کلو پر مستحکم، چیکو 130 روپے کلو پر مستحکم، گنڈیریاں 2 روپے اضافے کے بعد 34 روپے کلو، کھجور 500 روپے کلو پر مستحکم، فروٹر 3 روپے اضافے کے بعد 76 روپے درجن، کینو 2 روپے کمی کے بعد 71 روپے درجن، مسمی 3 روپے اضافے کے بعد 83 روپے کلو، گریپ فروٹ 1 روپیہ اضافے کے بعد 15 روپے فی عدد، انار 340 روپے کلو پر مستحکم، جاپانی پھل 5 روپے اضافے کے بعد 105 روپے فی کلو کو پہنچ گیا۔

دوسری جانب آلو 5 روپے کمی کے بعد 85 روپے کلو، پیاز 2 روپے کمی کے بعد 58 روپے کلو، ٹماٹر 2 روپے اضافے کے بعد 130 روپے کلو پر مستحکم، لہسن 10 روپے اضافے کے بعد 280 روپے کلو، ادرک 535 روپے کلو پر مستحکم، بند گوبی 7 روپے کمی کے بعد 73 روپے کلو، پھول گوبی 3 روپے کمی کے بعد 54 روپے کلو، شملہ مرچ 15 روپے کمی کے بعد 200 روپے کلو، سبز مرچ 7 روپے اضافے کے بعد 177 روپے کلو، گاجر 62 روپے کلو پر مستحکم، مولی 27 روپے کلو پر مستحکم رہی.

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ سستی اشیاء کی خریداری کا خواب لے کر گھروں سے نکلے ھیں لیکن جوں جوں خریداری کرتے گئے، جیب پر بوجھ بڑھتا گیا، کہیں سے سستی اشیاء بھی نہیں ملیں اور مہنگے سودے خرید کر گھروں کو واپس لوٹنا پڑا.  شہریوں نے حکومت سے مہنگائی کے طوفان پر قابو پانے کی اپیل کی ہے.

مزیدخبریں