انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

29 Nov, 2019 | 11:46 PM

Arslan Sheikh

( رضوان نقوی ) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی، انکم ٹیکس گوشوارے اب 16 دسمبر تک جمع کرائے جا سکیں گے۔               

ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں سولہ دسمبر تک توسیع کردی ہے۔ قبل ازیں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ تیس نومبر مقرر کی گئی تھی۔ ایف بی آر کو گزشتہ سال کی نسبت تاحال مجموعی طور پر 11 لاکھ 95 ہزار انکم ٹیکس گوشواروں کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ ایف بی آر کو تاحال ملک بھر سے 16 لاکھ 5 ہزار گوشوارے موصول ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر قاری حبیب الرحمن زبیری کہتے ہیں کہ انکم ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے کا نظام اتنا پچیدہ ہے کہ سادہ لوح کاروباری طبقہ اپنا گوشوارہ ازخود جمع نہیں کروا سکتا۔

مزیدخبریں