فلم ”بے تابیاں“ سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی

29 Nov, 2019 | 11:10 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ”بے تابیاں“ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی۔ فلم میں اداکار بابر علی، جاوید شیخ، سنگیتا، حبا علی سمیت دیگر فنکارشامل ہیں۔

لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ”بے تابیاں“ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی ہے جو رومانٹک اور فیملی اورینٹیڈ بیسڈ کہانی پر مبنی ہے۔ فلم میں خاندانی مسائل کے ساتھ نوجوانوں کی شادی کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار بابر علی، حبا علی، جاوید شیخ، سنگیتا، سید آریز، صبا پرویز سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم کے ہدایتکار عبدالماجد خان ہیں اور فلم شہر کے دس سے زائد سینما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے۔

مزیدخبریں