ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید عارضہ قلب کے باعث ہسپتال داخل

وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید عارضہ قلب کے باعث ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید عارضہ قلب کے باعث پی آئی سی داخل، تین شریانیں بند ہونے پر دو سٹنٹ ڈالے گئے۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور، صوبائی وزراء اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے عیادت کی۔

ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اینجیو گرافی کی گئی، انہیں دو سٹنٹ ڈالے گئے۔ اینجیو گرافی کے بعد میاں محمود الرشید روبصحت ہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزراء ڈاکٹر مراد راس، جہانزیب کچھی، سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، سابق وزیر سبطین خان، سابق ایم پی اے شعیب صدیقی، حافظ میاں نعمان، چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی، وائس چیئرمین ذیشان رشید، چیِرمین ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عثمان حمزہ سمیر دیت دیگر رہنماؤں نے بھی میاں محمودالرشید کی عیادت کی۔

ڈاکٹرز نے گورنر پنجاب سمیت دیگر کو آگاہ کیا کہ وزیر ہاؤسنگ کے دل کی تین شریانیں بند تھیں جس کے باعث دو سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔