’’لاہورمیں ایک عرصے بعد ایسا واقعہ ہوا ہے‘‘

29 Nov, 2019 | 03:13 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وبائی وزیر قانون بشارت راجہ نے کہا ہے کہ رکشے میں دھماکے کے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جلد چیزیں سامنے آجائیں گی۔

  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ لاہورمیں ایک عرصے بعد ایسا واقعہ ہوا ہے، تمام پہلووں کا جائزہ لیا جارہا ہے، واقعے کے بارے میں مزید پیش رفت پرکام کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ چھان بین کرے، صوبائی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ کاشانہ میں خاتون کا ٹرانسفر کیا گیا تھاوہ چارج چھوڑنا نہیں چاہتی تھیں، ذاتی انا کا مسئلہ بنا لیا گیا ہے، معاملے کو حل کرا لیں گے۔

مزیدخبریں