ریلوے انتظامیہ کا دھرم پورہ ریلوے پھاٹک  مستقل بند کرنے کا اعلان

29 Nov, 2019 | 03:02 PM

Shazia Bashir

سعید احمد: ریلوے انتظامیہ کا دھرم پورہ ریلوے پھاٹک 30 نومبر سے مستقل بند کرنے کا اعلان، فیصلہ گزشتہ 10 سال سے ضلعی حکومت کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق پھاٹک کی مرمت کی مد میں ضلعی انتظامیہ ریلوے کی 1 کروڑ23لاکھ کی نادہندہ ہے، کینال روڈ سے زمان پارک، دھرم پورہ، علامہ اقبال روڈ جانے والی ٹریفک متاثر ہے۔  ذرائع کے مطابق  8 دیگر پھاٹکوں کی مد میں ضلعی انتظامیہ محکمہ ریلوے کی 18 کروڑ 83 لاکھ کی مقروض ہیں ریلوے ڈویژن نے واجبات کی ادائیگی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو 16 بار نوٹسز جاری کیے، نوٹسز موصول ہونے کے باوجود ضلعی انتظامیہ نے واجبات جمع نہیں کرائے۔

کینال روڈ سے زمان پارک، دھرم پورہ، علامہ اقبال روڈ جانے والی ٹریفک متاثر ہے، کینال روڈ سے گڑھی شاہو ،رائل پام جانے والی ٹریفک بھی شدید متاثر ہے۔ ڈی ایس عامرنثار کا کہنا ہے کہ  10 سالہ واجبات کی عدم ادائیگی پر پھاٹک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، دھرم پورہ پھاٹک ضلعی انتظامیہ کی درخواست پربنایا گیا تھا۔

      

مزیدخبریں