ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا ٹرانسمیشن سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے مزید گرڈ سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا ٹرانسمیشن سسٹم کو مستحکم کرنے کیلئے مزید گرڈ سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم: لیسکو کابجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کے واقعات سے نجات پانے کے لیے مختلف علاقوں میں گرڈ سٹیشنزتعمیر کرنے کا فیصلہ، کمپنی نے اراضی کے حصول کے لیے پنجاب حکومت سے مدد مانگ لی۔

لیسکو نے ٹرانسمیشن سسٹم کو مستحکم کرنے کے لیے شہر میں مزید گرڈ سٹیشن تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے اراضی ملنے کے بعد گرڈ سٹیشن بنانے کا کام شروع ہو جائیگا، ذرائع کے مطابق لیسکو نے پنجاب حکومت سے اراضی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے  تاکہ گرڈ اسٹیشنز کی تعمیرکا کام جلد مکمل کیا جاسکے۔

لیسکو گرڈ سٹیشن کی تعمیراور ٹرانسمیشن سسٹم کو مستحکم کرنے کے لیے اربوں روپے کے فنڈزاستعمال کرے گی، گرڈ سٹیشنز کی تعمیر سے ٹرپنگ اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ مل جائیگا، شہر میں گلبرگ، والٹن اور کرول گھاٹی میں نئے گرڈ سٹیشن تعمیر کیے جائیں گے، اسی طرح شیرانوالہ سمیت رائیونڈ روڈ پر بھی نئےگرڈ سٹیشن بنائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer