سٹی42: وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سموگ کا نوٹس لے لیا، سموگ کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کے اداروں کا اجلاس طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں سموگ کا نوٹس لے لیا ہے، سموگ کے تدارک کیلئے حکومت پنجاب کے اداروں کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔
وزیراعظم کو کل سموگ کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے اور پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیر غور آئیں گی، جبکہ کابینہ کے اراکین کی کارردگی بھی موضوع بحث بنے گی۔