ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوتھا نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان اور اوشنا سہیل نے جیت لی

چوتھا نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان اور اوشنا سہیل نے جیت لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وسیم احمد) چوتھا نیزا آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2019ء عقیل خان اور اوشنا سہیل نے جیت لی، ایک بار پھر فائنل میں مزمل مرتضیٰ کو 7-5، 6-1 سے شکست دیدی، فائنل میں زبردست مقابلے کے بعد مزمل مرتضیٰ کو سے ہرا دیا۔   فائنل کے مہمان خصوصی رافم گروپ کے چیئرمین زاہد حسین تھے۔

اس موقع پر سیکرٹری پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن سیکرٹری رشید ملک، ڈپٹی چیئرمین پنجاب سپورٹس بورڈ اورزاہد قیوم اور تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، زاہد حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیزا کو اعزاز حاصل ہے کہ اس سال کا سب سے بڑا انعامی رقم والا ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروایا۔

بطور رافم گروپ ہم اپنی تمام سوشل ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہیں اور مستقبل میں بھی بچوں کی صحت مندانہ سپورٹس کو فروغ دیتے رہیں گے۔ لیڈیز سنگل کے فائنل میں اوشنا سہیل نے دلچسپ مقابلے کے بعد سارہ محبوب کو 6-3، 7-5 سے ہرا دیا۔ بوائز انڈر 18 کے فائنل میں حشیش کمار نے نعلین عباس کو 6-3, 6-1 سے آؤٹ کلاس کرکے ٹائٹل جیت لیا۔ انڈر 14 کا ٹائٹل کے پی کے کے حامد اسرار نے لاہور کے بلال عاصم کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر جیت لیا۔ بوائز انڈر 12 کا ٹائٹل پشاور کے حمزہ علی رومان نے لاہور کے حسنین علی رضوان کو 4-0, 4-0 سے شکست دے کر جیت لیا۔

حمزہ علی رومان نے ہی بوائز انڈر 10 کا فائنل جیت لیا، فائنل میں امیر مزاری کو 5-3, 0-4, 10-8 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔لیڈیز انڈر 14 کے فائنل میں لبیکا دراب نے دلچسپ مقابلے کے بعد استفالیہ کو 4-0, 4-2 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔ مینز 45 پلس کا ٹائٹل ڈیوس کپر رشید ملک اور فیاض خان نے کے نام رہا، انہوں نے فائنل میں اسرار گل اور عاشر کو 7-5, 6-2 سے ہرایا۔ گرلز انڈر 12 کے فائنل میں میں حانیہ منہاس نے لبیکا دراب کو 4-0، 4-0 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

Shazia Bashir

Content Writer