پنجاب پولیس کے جوانوں کیلئے اچھی خبر

29 Nov, 2019 | 12:04 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب پولیس کے جوانوں کیلئے اچھی خبر، اہلکاروں کو سردی سے بچنے کیلئے جیکٹس اور وارمرز مہیا کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق اے آئی جی لاجسٹک نے پنجاب  پولیس کو  33 ہزار 747 جیکٹس فراہم کر دیں، جس میں سے لاہور پولیس کے جوانوں کو 2 ہزار اور فیصل آباد پولیس اہلکاروں کو 2800 جیکٹس دی گئی ہیں۔

ڈیمانڈ کے مطابق تمام اضلاع کو جیکٹس بھجوا دی گئیں،  تمام اضلاع میں 74 ہزار 923 وارمرز بھی اہلکاروں کو فراہم کر دئیے گئے،  اے آئی جی لاجسٹک نے جیکٹس اور وارمرز کی تقسیم بارے رپورٹ  آئی جی آفس بھجوا دی۔

واضح رہے کہ ہر 5 سال بعد اہلکاروں کو ایک جیکٹ فراہم کی جاتی ہے۔

مزیدخبریں