مومنہ مستحسن کا نیا پنجابی گانا ریلیز

29 Nov, 2019 | 09:57 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی) معروف و خوبصورت گلوکارہ مومنہ مستحسن کا نیا پنجابی گانا ” باری“ ریلیز کر دیا گیا۔؎

تفصیلات کے مطابق گانے میں مومنہ مستحسن نے گلوکار بلال سعید کے ساتھ پرفارم کیا ہے، پنجاب کی روایتی ثقافت سے سجے گانے میں مومنہ اوربلال سعید کی متاثرکن پرفارمنس ہے، گانے کی ویڈیو میں بلال اور مومنہ کی رومانوی کہانی کو پیش کیا گیا ہے جبکہ اس کی شوٹنگ لاہور میں کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ بلال بیرون ملک سے واپس آئے ہیں اور مومنہ کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں جبکہ گانے کو شائقین کی طرف سے پسندیدگی حاصل ہورہی ہے۔

مزیدخبریں